بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ژوب(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ژوب اور گرد و نواح میں 4 سے زائد شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کے علاقے ژوب اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں نے شہریوں کو انتہائی خوفزدہ کر دیا۔ شدید سردی کے باوجود زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور اس دوران باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 2 جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب کا علاقہ تھا۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے کے باعث گھروں اور عمارتوں کوبھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے ہرنائی اور آس پاس کے علاقے مسلسل آفٹر شاکس کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے شہری مسلسل خوف کی فضاء میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Recent Posts

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ،خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست…

2 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

9 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

17 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

25 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

31 mins ago

کوئٹہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ فار مسنگ پرسنز اور جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اہلخانہ کے زیر…

43 mins ago