شہبازشریف نے ملک میں گیس بحران کی ذمہ دار نااہل کرپٹ حکومت قراردےدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے ملک میں گیس بحران کی ذمہ دار نااہل کرپٹ حکومت قرار دیا ہے . انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، بحرانوں سے نجات کیلئے حکومت سے نجات اشد ضروری ہے .

انہوں نے ملک میں گیس بحران پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ملک میں گیس کے بحران کا ذمہ دار حکومت کی نااہلی اور کرپشن ہے . مہنگائی کی قیامت برپا کرنے کے بعد گیس کا بحران ناکامی در ناکامی کا شاخسانہ ہے، تین سال سے عوام صدموں، حادثات، پریشانیوں اور تکالیف میں مبتلا ہیں، حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، ٹرمینلز کے ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا حکومت کی نااہلی کی انتہاء ہے، حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہیں کرسکی، حکومت گیس فراہمی پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جاسکتا تھا، اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے . انہوں نے کہا کہ حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے، عوام کو مشکلات، مسائل، مہنگائی اور بے بسی کے حوالے کر دیا گیا ہے، آٹا، چینی، بجلی کے بعد گیس کی قلت اور مہنگائی عوام پر ظلم ہے . مزید برآں سلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے،حکومت سے ہمارا سوال ہے کہ ملک میں مہنگائی کیوں ہوئی؟ ملک میں گیس کی کمی کیوں ہوئی، کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے، عوام پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جو عوامی نمائندے نہیں . شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون سازی میں عوام کی رائےشامل نہ ہوتواس کی حیثیت نہیں ہوتی، قانون سازی کیلئے مشترکہ اجلاس بلایا گیا، قانون سازی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے نہیں تھی، کلبھوشن یادیو کو این آراو دیا گیا، اتحادیوں کو دھمکیاں دے کر قانون سازی کرائی گئی، قانون سازی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے نہیں تھی، حکومت ای وی ایم کے ذریعے الیکشن چوری کرنا چاہتی ہے . . .

متعلقہ خبریں