پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے روٹ پرمٹ کے اجرا کا نظام آسان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے روٹ پرمٹ کے اجرا کا نظام آسان کر دیا، صرف مقررہ کمپنی کے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ پر ہی روٹ پرمٹ جاری کردیا جائےگا، ٹرانسپورٹرز وقت پر روٹ پرمٹ کا حصول اور تجدید کا عمل مکمل کرائیں . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فزیکل وہیکل انسپکشن سلپ کی شرط ختم کر دی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ سکندر ذیشان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی کی اولین ترجیح شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے .

جس کے باعث پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے روٹ پرمٹ کے اجرا کا نظام آسان کردیا ہے، اب صرف مقررہ کمپنی کے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ پر روٹ پرمٹ جاری کردیا جائےگا . ٹرانسپورٹرز کوچاہیے اب وقت پر روٹ پرمٹ کا حصول اور تجدید کرائیں، بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے . دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا فہد اکرام قاضی نے صوبے کے تمام وہیکل ایگزامینرز کو تمام تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرنے اور ناکارہ گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے . انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے مالکان کو پابند بنایا جائے کہ سکولوں کے بچوں کو صرف و ہ گاڑیاں پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کریں گے جن کے پاس موٹر وہیکل ایگزمینر کی جاری کردہ فٹنس سرٹیفیکیٹ اور پبلک سروس وہیکل لائسنس ہوں بصورت دیگر انکے خلاف کریک ڈاون بھی کیا جائے گا . واضح رہے کہ گزشتہ روز گبین جبہ سوات کی پر فضا مقام پر سکول بس کا حادثہ رونما ہوا تھا، جس میں تین معصوم جانوں کا ضیاع ہوا تھا جبکہ سکول کے کئی بچے زخمی بھی ہوئے تھی . . .

متعلقہ خبریں