پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے روٹ پرمٹ کے اجرا کا نظام آسان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے روٹ پرمٹ کے اجرا کا نظام آسان کر دیا، صرف مقررہ کمپنی کے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ پر ہی روٹ پرمٹ جاری کردیا جائےگا، ٹرانسپورٹرز وقت پر روٹ پرمٹ کا حصول اور تجدید کا عمل مکمل کرائیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے فزیکل وہیکل انسپکشن سلپ کی شرط ختم کر دی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر خواجہ سکندر ذیشان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی کی اولین ترجیح شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔
جس کے باعث پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے روٹ پرمٹ کے اجرا کا نظام آسان کردیا ہے، اب صرف مقررہ کمپنی کے جاری کردہ فٹنس سرٹیفکیٹ پر روٹ پرمٹ جاری کردیا جائےگا۔ ٹرانسپورٹرز کوچاہیے اب وقت پر روٹ پرمٹ کا حصول اور تجدید کرائیں، بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا فہد اکرام قاضی نے صوبے کے تمام وہیکل ایگزامینرز کو تمام تعلیمی اداروں کی گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کرنے اور ناکارہ گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے مالکان کو پابند بنایا جائے کہ سکولوں کے بچوں کو صرف و ہ گاڑیاں پک اینڈ ڈراپ کی سروس فراہم کریں گے جن کے پاس موٹر وہیکل ایگزمینر کی جاری کردہ فٹنس سرٹیفیکیٹ اور پبلک سروس وہیکل لائسنس ہوں بصورت دیگر انکے خلاف کریک ڈاون بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گبین جبہ سوات کی پر فضا مقام پر سکول بس کا حادثہ رونما ہوا تھا، جس میں تین معصوم جانوں کا ضیاع ہوا تھا جبکہ سکول کے کئی بچے زخمی بھی ہوئے تھی۔

Recent Posts

سرفراز بگٹی بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں عوام جلد بہتری محسوس کریں گے، نصیر مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے قبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل نے کہا ہے کہ…

4 mins ago

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

35 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

54 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago