’’میں چھٹیاں دینے والا انکل ہوں‘‘ وزیرتعلیم شفقت محمود کا بچوں سے مکالمہ

لاہور(قدرت روزنامہ)بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب میں بچوں سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دلچسپ انداز میں اپنا تعارف کرایا . تقریب میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے خود کو چھٹیاں دینے والا انکل کہہ کر تعارف کرایا .

شفقت محمود نے بچوں سے سوال کیا آپ کو پتا ہے میں کون ہوں؟ میں چھٹیاں دینے والا انکل ہوں . وفاقی وزیر تعلیم نے اسکول کی چھٹیوں کے حوالے سے کہا کہ پچھلے سال تو بہت چھٹیاں ہو گئی تھیں لیکن اب نہیں ہوں گی، اب تعلم پر فوکس کرنا ہے تاکہ بچے پڑھ کر ترقی کر سکیں، انہوں نے کہا کہ اسموگ کے باعث اسکول بند نہیں ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں