لاہور(قدرت روزنامہ) فلورملزایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ میاں ریاض نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم ریلیز پالیسی پر تاحال تحفظات دور نہیںکئے گئے ،منگل کے روزہڑتال کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں میاں جاوید ،عبدالحمید بھٹی،محمد خالد ،میاں ندیم ،محمد عامر سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔
انہوںنے کہا کہ مطالبات تسلیم کرنے کیلئے حکومت کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ،محکمہ خوراک کے اقدامات سے انڈسٹری میں بے چینی بڑھ گئی ہے ،محکمہ خوراک میں بے جا ہراساں کرنے اور سختی کے ذریعے کرپشن کا بازار گرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گندم کوٹہ کم از کم 18 بوری کیا جائے،بیرونی اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے کی شق ختم کی جائے ،گندم گرائنڈنگ چارجز میں اضافہ کیا جائے ،صوبوں کو سفید تھیلا میں آٹا ترسیل کی اجازت دی جائے ۔لاہور،لال آٹے کی بجائے سفید آٹا کی اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو فلورملز سرکاری گندم کوٹہ نہیں اٹھائیں گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ پر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی فہرست میں ایک نئے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے دبئی میں دنیا کی پہلی اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کابینہ اس وقت 18 ارکان پر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان جو ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پریمیئر پروفیشنل باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ کب کریں…