کراچی پولیس نے اپنے ہی ایس پی رینک کے افسر کو گرفتار کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی پولیس نے اپنے ہی ایس پی رینک کے افسر کو گرفتار کرلیا . تفصیلات کے مطابق ایس پی رینک کے افسر کو کراچی پولیس نے شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے حراست میں لیا ، پولیس افسر ذاکر حسین پرپانی پر زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات کرانے کا الزام ہے ، جس کے باعث مذکورہ افسرکے خلاف کراچی کے ضلع وسطی اور سرجانی میں متعدد شکایات درج کروائی گئیں ، ان شکایات کے بعد جب سرجانی پولیس موقع پر پہنچی تو افسر نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور تھانے سے بھاگنے کی کوشش کی ، اس دوران بھاگتے ہوئے پولیس افسر گر گیا جس کی وجہ سے اسے چوٹیں بھی آئیں .

پولیس حکام نے کہا ہے افسر سرجانی میں اپنی پولیس موبائل لاکر زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروارہا تھا ، اس مقصد کے لیے یہ افسر لوگوں کو ڈرا دھمکا بھی رہا تھا ، جس کے لیے اس نے سرجانی کے دیگر افسران کا نام استعمال کیا ، متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے لیے افسر کے خلاف جن افراد نے شکایات درج کروائی تھیں انہیں طلب کرلیا گیا ہے . دوسری طرف لاہور میں مفت خریداری کرنے پر 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ، ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے مفت خریداری کے مرکزی کردار کانسٹیبل خرم شہزاد سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کیا ، معطل ہونے والوں میں اسلم ، نعیم ، خرم شہزاد ، ضیغم اور امتیاز شامل ہیں ، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس اہلکاروں کے رویے پر شہری سے معذرت بھی کی . ڈی آئی جی آپریشنز نے معذوری کے باوجود شہری کے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے اقدام کو سراہا ، دکاندار بشارت کو اپنی جیب سے ادائیگی اور پولیس کے رویے پر معذرت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ، بعد ازاں ڈی آئی جی نے شہری کو سرکاری گاڑی میں اُس کے گھر بھجوایا . . .

متعلقہ خبریں