افغان سفیر کی اغواءہونے والی بیٹی کی درست تصویر کونسی ہے ؟ نجیب اللہ علی خیل نے صاحبزادی کی تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
افغان سفیر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” معذرت:مجھے یہاں اپنی بیٹی کی سیلسلہ علی خیل کی تصویر پوسٹ کرنے پر مجبور کیا گیا ، کیوں کہ کسی اور کی تصویر سوشل میڈیا پر غلط پوسٹ کی گئی تھی ، حالانکہ میں اسے بالکل بھی نہیں جانتا ہوں . شکریہ“ . یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ حراست ہے، جبکہ تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے . ذرائع کے مطابق واقعے میں 2 ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں، اور اب تک 2 ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیئے گئے ہیں . . .په ډیری بښنی سره: مجبور شوم چی د خپل لورکی سلسله علی خیل عکس دلته خپور کړم، چون په ټولنیزو شبکو کی د کوم بل چا عکس په غلطه نشر شوی، په داسی حال کی چی زه یی اصلأ نه پیژنم. مننه pic.twitter.com/Jjx2vQciKp
— Najibullah Alikhil (@NajibAlikhil) July 17, 2021