افغان سفیر کی اغواءہونے والی بیٹی کی درست تصویر کونسی ہے ؟ نجیب اللہ علی خیل نے صاحبزادی کی تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دو روز قبل اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کو اغواءکیا گیا اور ساڑھے پانچ گھنٹے اپنی تحویل میں رکھنے کے بعد ملزمان سیلسلہ علی خیل کو بلیو ایریا میں زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چل رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے کو لے کر صارفین کے درمیان کافی بحث جاری ہے اور اس دوران کئی تصاویر بھی شیئر کی جارہی ہیں جنہیں ” سیلسلہ علی خیل “ قرار دیا جارہاہے تاہم اس معاملے کو دیکھتے ہوئے افغان سفیر خود میدان میں آئے اور انہوں نے تصحیح کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی درست تصویر شیئر کی اور سا تھ پیغام بھی جاری کیا۔


 

افغان سفیر کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” معذرت:مجھے یہاں اپنی بیٹی کی سیلسلہ علی خیل کی تصویر پوسٹ کرنے پر مجبور کیا گیا ، کیوں کہ کسی اور کی تصویر سوشل میڈیا پر غلط پوسٹ کی گئی تھی ، حالانکہ میں اسے بالکل بھی نہیں جانتا ہوں۔ شکریہ“۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیرِ حراست ہے، جبکہ تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں 2 ٹیکسیاں استعمال کی گئی تھیں، اور اب تک 2 ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

16 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

45 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

56 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago