مارچ میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، وزیراعظم نے ہدایات دیدیں‘فوادچوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے جا رہے ہیں اوروزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور وزیربلدیات کو ہدایات دیدیں ہیں،پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن میں نیا بلدیاتی قانون پیش ہوگا ،ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا ،ولیج کونسل میں 13افراد پر مشتمل پینل الیکشن لڑے گا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی ہماری بڑی سیاسی کامیابی ہے ،اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کاٹولہ اوربھان متی کاکنبہ ہے، مضبوط اپوزیشن صرف نظریئے کی بنیاد پر ہو سکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا لیڈر ایک تھا عمران خان اوراس کے نظریے کے پیچھے سب کھڑے تھے ،موجودہ اپوزیشن کا کوئی لیڈر ہے نہ نظریہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہو گا، احسن اقبال نام نہادپڑھے لکھے ہیں ،لیگی ایک ہفتے فوج کیخلاف دوسرے ہفتے عدلیہ کیخلاف ہوتے ہیں تیسرے ہفتے ان کو تنقید کیلئے ادارہ چاہیے ہوتا ہے ،اب نادراکی باری ہے ،نادراکی ٹیکنالوجی کسی ایک شخص کے مرہون منت نہیں۔

انہوںنے کہا کہ جب بھی مریم یانوازشریف کی پیشی ہوتی ہے ویڈیوز سکینڈل آجاتے ہیں ،ہروہ کام کیا جاتا ہے کہ میرٹ پرمقدمات کی شنوائی نہ ہو ،ہم تو چاہتے ہیں نواز شریف واپس آئیں نوازشریف نے آ کر پیسے دینے ہیںیا جیل جانا ہے۔

Recent Posts

لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…

10 mins ago

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

15 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

17 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

21 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

29 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

32 mins ago