دوسری جانب پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف)بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی تعاون سے ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین اور بلوچستان کے انتہائی پسماندہ علاقوں کے غریب خاندانوں میں امدادی رقم اور سامان تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد کی گئی، اس موقع پر اکتوبر میں ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے سے شدید متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدادی سامان اور حکومت پاکستان کی جانب سے (Flagship)احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم بھی تقسیم کی گئی . گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مستحقین میں رقم اور سامان تقسیم کرتے ہوئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کرنا ہمارا مقصد ہے اور اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں کا حصہ بن کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے ، گورنر آفس طویل عرصے سے بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لیے وقف ہے اور اس کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ، حکومت بلوچستان صوبے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے ، ہم دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں، خاص طور پر صوبے کے سب سے زیادہ محروم علاقوں میں حکومت اور غیر سرکاری اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کے ذریعے میں پی پی اے ایف، بی آر ایس پی اور پی ڈی ایم اے کی ہرنائی میں حالیہ زلزلے پر ان کے مکمل مدد اور غربت سے لڑنے کے ان کے عزائم کو سراہنا چاہوں گا . . .
ہرنائی (قدرت روزنامہ) صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے . تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ذالاوان کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے ، واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کی لاشوں کو لیویز فورس کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیے لی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی .
متعلقہ خبریں