کوئٹہ ؛ مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق

ہرنائی (قدرت روزنامہ) صوبہ بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ذالاوان کے علاقہ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے ، واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم ان کی لاشوں کو لیویز فورس کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیے لی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
دوسری جانب پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف)بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی تعاون سے ضلع ہرنائی کے زلزلہ متاثرین اور بلوچستان کے انتہائی پسماندہ علاقوں کے غریب خاندانوں میں امدادی رقم اور سامان تقسیم کرنے کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد کی گئی، اس موقع پر اکتوبر میں ضلع ہرنائی میں آنے والے زلزلے سے شدید متاثر ہونے والے خاندانوں میں امدادی سامان اور حکومت پاکستان کی جانب سے (Flagship)احساس پروگرام کے تحت امدادی رقم بھی تقسیم کی گئی۔

گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے مستحقین میں رقم اور سامان تقسیم کرتے ہوئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی خدمت کرنا ہمارا مقصد ہے اور اس طرح کی فلاحی سرگرمیوں کا حصہ بن کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے ، گورنر آفس طویل عرصے سے بلوچستان کے عوام کی بہتری کے لیے وقف ہے اور اس کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ، حکومت بلوچستان صوبے کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے ، ہم دیہی علاقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں، خاص طور پر صوبے کے سب سے زیادہ محروم علاقوں میں حکومت اور غیر سرکاری اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کے ذریعے میں پی پی اے ایف، بی آر ایس پی اور پی ڈی ایم اے کی ہرنائی میں حالیہ زلزلے پر ان کے مکمل مدد اور غربت سے لڑنے کے ان کے عزائم کو سراہنا چاہوں گا۔

Recent Posts

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کا معاملہ، عدالت نے ڈی جی ایف آئی کو عدم پیشی پر ٹریول ہسٹری سمیت طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت…

1 min ago

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ،خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست…

4 mins ago

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

10 mins ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

19 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

26 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

33 mins ago