ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے عام شہریوں پر طوافِ کعبہ کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کیلئے بھی نرمی کردی گئی ، اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں‘ مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔
عرب میڈیا کے مطابق طوافِ کعبہ کے سلسے میں پابندی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادائیگی کی پابندی میں نرمی جنرل پریزیڈنسی نے سعودی وزارت صحت اور حج و عمرہ کی سفارش کے بعد کی ہے ، جس کی روشنی میں اب عام نمازی اور شہری نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں ، طواف کے خواہش مندوں کو توکلنا اور اعتمرنا سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ہوگی ۔
اسی طرح سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے حوالے سے شرائط میں بھی نرمی کردی ہے ، جس کے تحت اب نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے سے اجازت ضروری نہیں ہوگی بلکہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ایسے ہی جانے کی اجازت ہوگی ۔ بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں فرض نمازوں کے لیے وقت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم روضہ مبارک پر نماز اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپ کے ذریعے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…
تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…