پاکستان کے انکار کے بعد کس ملک نے امریکہ کو اڈوں کی پیشکش کر دی؟ پوری دنیا حیران

ماسکو(قدرت روزنامہ) روس نے امریکہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس کے فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر جن فضائی اڈوں کو استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی ہے وہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں واقع ہیں۔اس بات کا انکشاف عالمی نشریاتی اداروں نے ایک روسی اخبار کے توسط سے کیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر روسی میڈیا کو کنٹرولڈ میڈیا میں شمار کیا جاتا ہے۔دلچسپ امر ہے کہ یہ انکشاف کرتے ہوئے روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فضائی اڈوں کو استعمال کرنے کی پیشکش خود روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر

جوبائیڈن کو اس وقت کی تھی جب جون میں ان کی ملاقات ہوئی تھی۔یہاں اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ابھی چند روز قبل ملٹری ڈاٹ کام کے مطابق ماسکو کی جانب سے باقاعدہ واشنگٹن کو متنبہہ کیا گیا تھا کہ روس، افغانستان کے قریب واقع وسطی ایشائی ریاستوں میں امریکی افواج کی موجودگی کے سخت خلاف ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کہا گیا تھا کہ وہ کرغزستان اور تاجکستان میں روسی فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔اس ضمن میں شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے اڈے دیے جانے کے بعد امریکہ کے لیے افغانستان پر نظر رکھنا ممکن ہوسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق روس نے مبینہ طور پر فضائی سرویلنس کا ڈیٹا دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔روس اور امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے شدید اور بدترین مخالف ہیں لیکن اس کے باوجود مبینہ طور پر یہ پیش کش کی گئی ہے جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔روس کی جانب سے فضائی اڈوں کے استعمال کی پیشکش اس وقت منظر عام پر آئی ہے کہ جب افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا بڑی حد تک انخلا ہو چکا ہے اور افغان طالبان کی پیش قدمی میں بہت زیادہ تیزی دکھائی دے رہی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

1 hour ago

موجودہ حکومت اسی راستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان جس…

1 hour ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا…

2 hours ago

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی…

2 hours ago

ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں عدالت کو بتایا گیا کہ آئی…

2 hours ago

دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago