گوادر (قدرت روزنامہ)’گوادر کو حق دو تحریک‘ کا مطالبات کے حق میں گوادر میں احتجاجی دھرنا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ اور دیگر مطالبات تسلیم کیئے جانے تک دھرنا جاری رہےگا۔
گوادر میں پورٹ روڈ پر وائی چوک کے مقام پر جاری دھرنے میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان شریک ہیں۔جاری دھرنے میں سول سوسائٹی کے نمائندے اور ماہی گیر بھی شریک ہیں۔تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیئے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
مظاہرین کے مطالبات میں گوادر کو پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی، شہر میں غیر ضروری چیک پوسٹوں اور غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ، پنجگور سے گوادر تک ایران سے ملحقہ بند بارڈر کی بحالی سمیت دیگر مطالبات بھی شامل ہیں۔
مولانا ہدایت نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے مطالبات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ جام کمال اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ قدوس بزنجو میں کوئی فرق نہیں ہے۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…