کوئٹہ میں موسم شدید سرد، گیس پریشر کم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں موسم شدید سرد ہے . سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں .

وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور سرد ہے . بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کے سا تھ ساتھ صوبے کے شمالی علاقوں میں شدید سرد ہو گیا ہے . آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت وادیٔ کوئٹہ میں منفی 2 ڈگری سینٹی، گریڈ قلات میں منفی 4، ژوب میں 5، سبی میں 8، لسبیلہ میں 11 اور گوادر میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . محکمۂ موسمیا ت نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے . . .

متعلقہ خبریں