نوازشریف پارٹی اجلاس کے دوران شہباز شریف پر برس پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارٹی اجلاس کے دوران اپنے بھائی شہباز شریف پر برس پڑے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پارٹی کے صدر شہباز شریف کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تاہم اب یہ اختلافات پارٹی کے اجلاس میں بھی سامنے آرہے ہیں۔بول نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس کی سربراہی پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کی۔ اجلاس کے دوران نواز شریف حکومت کے خلاف (ن) لیگ کی کمزور حکمت عملی پر برس پڑے۔
نواز شریف نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک ہے اور (ن) لیگ کی الگ شناخت ہے، پی ڈی ایم سے ہٹ کر (ن) لیگ خود حکومت کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کرتی، اضلاع اور تحصیلوں میں ورکرز کنونشنز باقاعدگی سے منعقد کیوں نہیں ہوتے۔
نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران واک آؤٹ پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ میں موجود رہتے اور ایوان کے اندر ہی احتجاج جاری رہتا تو حکومت با آسانی قانون سازی نہ کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی یہی حکمت عملی رہی تو مستقبل میں کیسے کامیابی ملے گی۔
نواز شریف (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس کے انعقاد اور حکومت کے خلاف موثر تحریک چلانے کی ہدایت کرتے رہے۔ شہباز شریف سر جھکائے نواز شریف کی ڈانٹ سنتے رہے اور پارٹی کو متحرک اور فعال بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago