احتساب آئین اور قانون کے تحت ہونا چاہیے، شاہدخاقان

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان کا کہنا ہےکہ احتساب آئین اورقانون کےتحت ہوناچاہیے . سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب سےآج تک کسی ایک سیاستدان کوسزانہیں ہوئی .

انہوں نے کہاکہ نیب کاقانون اسےبنانےوالوں پراستعمال نہیں ہوا،نیب قوانین کااطلاق صرف سیاستدانوں پرہوتاہے، کسی بھی شخص پر الزام عائد کرکے گرفتار کرلیا جاتا ہے . شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ قانون کے غلط استعمال سے معاشرہ تباہی کی طرف جاتا ہے، میں نے 3 سال نیب جیل میں گزارے ، کیااس احتساب نےملک کوکچھ دیاہے؟ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی معاشرے میں لیکچر سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوتیں، ہماری حکومت مدینے کی ریاست کی بات کرتی ہے . قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم کس سے مطالبہ کررہے ہیں قانون پرعمل ہو، احتساب ہو، مسئلہ یہ ہے ہمارے ادارے کام نہیں کررہے . پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت ملک چلانا ہے تو تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، ہمیں آئین پر عمل کرنا ہے اور جمہوریت کے مطابق ملک چلانا ہے، بہت سے طاقتور لوگ اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہر قسم کے قوانین موجود ہیں، جدید ریاستیں بہتر قوانین بنا کرخود کومہذب بناتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں