عمران خان قبضہ مافیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں، ملک امین اسلم

(قدرت روزنامہ)ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ عمران خان قبضہ مافیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں . وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے سرکاری املاک پر قبضے کیے گئے، اب ہمارے پاس ڈیجیٹل میپ موجود ہیں جو سرکاری املاک کی نشاندہی کر رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ کس نے سرکاری زمینیوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کا ریکارڈ آ گیا ہے، اسٹیٹ لینڈ کے اندر کے 50 ہزار اسکوئر کی میپنگ کر لی گئی ہے . امین اسلم نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے اندر ایک لاکھ 60 ہزار ایکٹر پر قبضہ ہے اور 5 سو ارب روپے کی زمین پر قبضہ ہے، اسٹیٹ لینڈ کے اندر دریاؤں کی زمین، واپڈا سمیت ہر جگہ پر قبضہ مافیا موجود ہے . وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگلات 30 ہزار اسکوئر کلو میٹر پر قائم ہیں اور 10 ہزار اسکوئر کلو میٹر پر قبضہ ہے، بہت سی جگہوں پر زمین لے کر اس پر فصلیں لگا دی گئی ہیں . ان کا کہنا ہے کہ پنڈی میں جنگلات کی 100 ایکٹر کی زمین ہے اور 755 ایکٹر پر قبضہ ہے، لوئی بھیر جنگل میں ایک ہزار 89 ایکٹر زمین ہے 29 فیصد پر قبضہ ہے . امین اسلم نے کہا کہ کراچی کے اندر دو ہزار 700 اکوئر کلومیٹر زمین پر صرف آدھا فیصد جنگل رہ گیا ہے، ماضی میں حکومتیں مکمل خاموشی رہی ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ اب قبضہ مافیا اپنے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھے، کس نے قبضہ کیا کتنا قبضہ کیا اور کب سے کیا اب یہ ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے . . .

متعلقہ خبریں