عمران خان قبضہ مافیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں، ملک امین اسلم

(قدرت روزنامہ)ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ عمران خان قبضہ مافیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے سرکاری املاک پر قبضے کیے گئے، اب ہمارے پاس ڈیجیٹل میپ موجود ہیں جو سرکاری املاک کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کس نے سرکاری زمینیوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کا ریکارڈ آ گیا ہے، اسٹیٹ لینڈ کے اندر کے 50 ہزار اسکوئر کی میپنگ کر لی گئی ہے۔

امین اسلم نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے اندر ایک لاکھ 60 ہزار ایکٹر پر قبضہ ہے اور 5 سو ارب روپے کی زمین پر قبضہ ہے، اسٹیٹ لینڈ کے اندر دریاؤں کی زمین، واپڈا سمیت ہر جگہ پر قبضہ مافیا موجود ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگلات 30 ہزار اسکوئر کلو میٹر پر قائم ہیں اور 10 ہزار اسکوئر کلو میٹر پر قبضہ ہے، بہت سی جگہوں پر زمین لے کر اس پر فصلیں لگا دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنڈی میں جنگلات کی 100 ایکٹر کی زمین ہے اور 755 ایکٹر پر قبضہ ہے، لوئی بھیر جنگل میں ایک ہزار 89 ایکٹر زمین ہے 29 فیصد پر قبضہ ہے۔

امین اسلم نے کہا کہ کراچی کے اندر دو ہزار 700 اکوئر کلومیٹر زمین پر صرف آدھا فیصد جنگل رہ گیا ہے، ماضی میں حکومتیں مکمل خاموشی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب قبضہ مافیا اپنے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھے، کس نے قبضہ کیا کتنا قبضہ کیا اور کب سے کیا اب یہ ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

7 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

36 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

47 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago