عید الاضحیٰ کے موقع پر پی آئی اے نے مسافروں کے لیے زبردست اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے نے عید الاضحی کے موقع پر مسافروں کیلئے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے، کراچی سے اسلام آباد کے لیے 14 اور لاہور کیلئے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلاین (پی آئی اے) نے عید الاضحی پر کراچی سے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے ، پی آئی اے 20اضافی پروازیں آپریٹ کرے گی ، اس دوران بوئنگ777 طیارے استعمال ہوں گے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی اسلام آباد کے لیے 14پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد کے لیے

یومیہ4پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ کراچی سے لاہور کے لیے 6 اضافی پروازیں آپریٹ کرے گی۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے 16جولائی کو دوحہ سے 2خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اے نے دبئی، دوحہ اور بحرین سیپاکستان کے لیے 18 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا

Recent Posts

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

6 mins ago

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی…

9 mins ago

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

19 mins ago

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

30 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

33 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

41 mins ago