عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے . اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، ایک جانب عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں سیکڑوں فیصد اضافہ کیا اور دوسری جانب مہنگی گیس بھی عوام کی پہنچ سے دور کردی، عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے اور وزراء گیس بحران کے حل کے بجائے مناظروں کے چیلنج میں مصروف ہیں .

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گیس بحران سے نمٹنے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج صنعتیں اپنے برآمدی آرڈرز تک پورے نہیں کر پارہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آج مکمل کرلیا جاتا تو ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا نہ ہوتا، چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت بروقت ایل این جی منگوالیتی تو آج یوں ملک میں گیس کی قلت نہ ہوتی، گیس بحران سمیت دیگر عوامی مسائل سے نجات کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے . عمران خان گیس بحران کی وجہ سے ایک وقت کے کھانے کے لئے دربدر شہریوں سے معافی مانگیں . . .

متعلقہ خبریں