حکومت کا کوئی وجود نہیں۔۔ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔۔رانا ثنا اللہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہاہے کہ ملک کو ووٹ کی طاقت ختم کرکے بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاری ہے، اس ملک میں ووٹ کو عزت دی جاتی تو ہم مشکل حالات میں نہ ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا ثنااللہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بھی وکلا برادری کارکن ہوں، یہ ملک جمہوری طریقے اور ووٹ سے حاصل ہوا ، بہت سی جمہوری طاقتوں نے ملک کو چلانے کی کوشش کی لیکن ڈکٹیٹرشپ نے ملک پر قبضہ کر لیا، ملک ترقی کی منازل طے کررہا تھا تو شب خون ماراگیا۔

مسلم لیگ کی پنجاب حکومت نے چین کیساتھ ملکر لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا،ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں جاری دہشت گردی کو جڑ سے ختم کیا ،بابا رحمتے نے اپنے بھائی کی شکایت پر پی کے ایل آئی جیسے ادارے کو تباہ کردیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے اس ملک کے قانون اور آئین کا احترام کریں اور پارلیمنٹ سمیت دیگرادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں، ہم بھی قانون آئین کا احترام کرتے ہیں اور کریں گے ، ملک کو جمہوری طریقے سے چلنے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا وجود ہے کہاں؟ جو پوسٹ چاہیے اس کا ریٹ مقرر ہے، کہیں پر بھی رول آف لا نہیں ہے، ہماری حکومت میں چینی کی قیمت پچاس روپے تھی، اب چینی کی قیمت اب 150 روپے کلو ہے ، چینی چوروں کو پکڑنے کی بجائے ان کو شیلٹر دیا ہوا ہے۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں موجود ہ حکومت کا کوئی وجود نظر آتا ہے اور نہ ہی عملداری  اور نہ ہی قانون کی حکمرانی،ن لیگ نے پاکستان کو ٹیک آف کی پوزیشن میں لاکر کھڑا کیا تھا جبکہ اس مخصوص ٹولے نے ملک کو مہنگائی کے بحرانوں میں لاکر کھڑا کردیا ، وکلا برادری کو مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا چاہیے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

6 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

35 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

46 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago