لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارلحکومت لاہور میں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کا واقعہ ، جوہر ٹاون کی حدود میں ڈاکو گھر سے 3 کروڑ 40 لاکھ لے اڑے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات ڈاکٹر نسیم نامی شہری کے گھر پر ہوئی ، پولیس نے ڈاکٹر نسیم کی زوجہ صوبہ افضل کی مدعیت میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ۔ آیف آئی آر متن کے مطابق 5 نامعلوم شخص گھر کی بیسمنٹ میں واقعہ کلینک میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی زور پر ملازم ذاکر کو یرغمال بنا کر پیسوں کا مطالبہ کرتے رہے ۔
پانچوں مسلح ڈاکو گھر میں موجود صوبیہ اور اس کے بیٹے عبداللہ کو باندھ کر تشدد کرتے رہے اور نقدی زیورات کے متعلق پوچھتے رہے ، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر نسیم اور بیٹی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، مسلح ملزمان پورے گھر کی تلاشی کے بعد 1 کروڑ نقدی ، 1 کروڑ 96 لاکھ کے زیورات ، 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…
سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…
کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…