شادی کی تقریب میں عالیہ بھٹ کا اپنی دوست کے ہمراہ ڈانس۔۔ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انوشکا رنجن اور آدتیہ سیل کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اوراپنی دوست اکانکشا رنجن کے ساتھ گانے’’چھلکا چھلکا رے‘‘ پر ڈانس کرکے سب کو حیران کر دیا۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو انوشکا رنجن اور ادیتا سیل کی شادی کی تقریب میں اپنی بہترین دوست آکانکشا رنجن کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انوشکا رنجن اور ادیتا سیل کی شادی کی تقریب میں ہلکے سبز بیک لیس لہنگا کا انتخاب کیا جبکہ دلہن کی بہن آکانکشا نے شاہی نیلے رنگ کا لہنگا پہننے کا انتخاب کیا۔

ایک اور ویڈیو میں عالیہ کو مہندی کی تقریب میں اسٹیج پر اپنے دوستوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وانی کپور، ابھرتی ہوئی سٹار اتھیا شیٹی اور ٹی وی اداکار کرسٹل ڈی سوزا سمیت دیواس کوڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دریں اثنا، عالیہ بھٹ ایک شاندار سرخ لہنگا میں چنکی بالیاں اور کم سے کم میک اپ کے ساتھ خوبصورت لگ رہی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق آدتیہ اور انوشکا آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ چند روز قبل انوشکا نے بیچلورٹی پارٹی کی تھی۔ اس میں ہریتک روشن کی سابقہ ​​اہلیہ سوزین خان، ٹی وی سٹار کرسٹل ڈیسوزا، اور ’بگ باس 14‘ کی شہرت علی گونی نے شرکت کی۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

21 mins ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

27 mins ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

42 mins ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

48 mins ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

55 mins ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

1 hour ago