امریکہ سے سعودی عرب کیخلاف ایک اور بڑا فیصلہ

جدہ(قدرت روزنامہ)یمن جنگ میں ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دینے والے امریکہ نے یوٹرن لے لیا ،امریکی سینٹرز نے بائیڈن حکومت کی طرف سے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی ڈیل کی مخالفت کر دی ۔انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے جو بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی ہے۔ریپبلکن جماعت کے رینڈ پائول ، مائیک لی ،اور ڈیموکریکٹ پارٹی کے برنی سینڈر ز نے ایک مشترکہ قرار داد میں سعودی عرب کو 65 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کی مخالفت کی ہے۔
سینیٹرز نے الزام لگایا کہ ریاض یمن کی جنگ متنازعہ کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا سعودی عرب پہلے اس بات کی تصدیق اور گارنٹی دے کہ وہ امریکہ کے دفاعی آلات کسی شہری کو قتل کرنے میں استعمال نہیں کریگا ۔دوسری طرف دفاعی مبصرین کا کہنا ہے یمن جنگ کا بہانہ بنا کر امریکہ جان بوجھ کر سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت نہیں کر رہا حالانکہ دیکھا جائے تو یہ امریکی دفاعی آلات بے دریغ خود امریکہ افغانستان میں بے گناہ شہریوں ،عراق اور اسرائیل کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں کیخلاف استعمال کرتا آ رہا ہے ۔امریکی سینیٹرز نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

Recent Posts

مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مخصوص جماعتو کے لوگوں…

1 min ago

ٹک ٹاک کا جنون نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کرنیوالا قریبی دوست گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا، جاں بحق…

4 mins ago

وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 19 اور 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز اور…

22 mins ago

صنم جاوید کے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی…

23 mins ago

بیساکھیوں پر آنے والوں سے حکومت نہیں چل رہی: شبلی فراز

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے…

37 mins ago

پی ٹی آئی لاہور جلسہ؛ عدالت کا ڈپٹی کمشنر کو اجازت دینے سے متعلق آج فیصلہ کرنیکا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی جلسہ کی اجازت کے…

38 mins ago