ن لیگی خاتون رہنما سینیٹر نزہت صادق کے گھر پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ہلہ بول دیا ، کیا کچھ لوٹ کر لے گئے ؟تفصیلات جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ شالیمار کے پوش علاقہ ایف ٹین ون کی گلی نمبر 34 میں رہائش پذیر پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کے بنگلے پر مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈاکو گھر پر موجود خاتون سینیٹر کے خاوند اور ملازمین کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،وقوعہ کے وقت خاتون سینیٹر لاہور گئی ہوئی تھیں۔

واقعہ ہفتہ کے روز 20 نومبر 2021 دن تقریبا چار بجے مکان نمبر 213، گلی نمبر 34 سیکٹر ایف ٹین ون اسلام آباد میں پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق واردات کے وقت پانچ مسلح ڈاکوں میں سے تین ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہوئے جبکہ دو ڈاکو گھر کے باہر پہرا دیتے رہے۔واردات کے وقت گھر پر سینیٹر نزہت صادق کے خاوند عامر صادق اور ملازمین موجود تھے۔ ڈاکوں نے تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کیا اور انتہائی اطمینان سے طلائی زیورات، ملکی و غیر ملکی کرنسی و دیگر اشیا سمیٹا اور گاڑی میں فرار ہوگئے۔ واردات کے وقت خاتون سینیٹر اور اس کا بیٹا دونوں ہی گھر پر موجود نہ تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے تاہم رات گئے تک ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کو کوئی کامیابی نہ ہوسکی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

11 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

41 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

52 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago