میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021ء کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے ، نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا ، لوکل گورنمنٹ کے مؤثر نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے ، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے . ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے میاں محمود الرشید کو ہدایت کی کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کیلئے پنجاب حکومت کو اہم ٹاسک سونپ دیا ، انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے . تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جہاں صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر بلدیات نے وزیراعظم کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی .
متعلقہ خبریں