چارسدہ (قدرت روزنامہ)چارسدہ میں گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والے دو کم عمر بچوں کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے بحفاظت گھر پہنچا دیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 8 سالہ شعیب اور 9 سالہ اسماعیل کو موٹروے پولیس کی پیٹرولنگ ٹیم نے کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سڑک کے کنارے دیکھا۔
گھر سے بھاگے دو نوعمر بچوں کو موٹروے پولیس نے باحفاظت گھر پہنچا دیا
بچوں سے معلومات لی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ شک کی بنیاد پر بچوں سے ان کے والد کا فون نمبر لے کر رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ دونوں بچے چارسدہ کے رہائشی ہیں اور گھر سے ناراض ہو کر چلے گئے ہیں جنہیں گھر والے تلاش کررہے تھے۔
معاملے کا پتہ چلتے ہی موٹروے پولیس نے دونوں بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، بعد ازاں بچے کے والد موقع پر پہنچے اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں بچوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر بچوں کے والد نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…