شہبازشریف نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا حکومت بدستورعوام پراپنی نااہلی اورنالائقی کاوزن ڈال رہی ہے یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے عوام کےکچن کابجٹ دوگناسےزیادہ ہوگیا تاریخ کی مہنگی ترین ہونےکےباوجودگیس عوام کوفراہم نہیں . ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ حماقت درحماقت کرکےحکومت خوش گمانی میں مبتلاہے بڑھتی مہنگائی اور روپےکی بےقدری کوشایدروک لیاجائے اشیاضروریہ کی قیمتوں کےپچھلےہفتےکےانڈیکس میں15فیصداضافہ تھا بجلی کےنرخوں میں 60فیصداضافہ تھا پرائس انڈیکس میں 70فیصدکااضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا دونوں اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکاشرح سودسےتعلق نہیں . انہوں نے کہا کہ شرح سودبڑھاکےنجی صنعت پرایک اورحملہ کیا گیا ہےحکومت روپےکی گرتی ہوئی قدر کو روکے حکومت کودرآمدات میں کمی کرناہوگی،خرچےکم کرنا ہوں گے برآمدکرنےوالی صنعتوں کوگیس نہیں ملےگی مہنگے داموں گیس ملےگی توپھربرآمدات کیسےبڑھیں گی . صدر ن لیگ نے ملک میں جاری گیس کے بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بنائے ٹرمینلز کے ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے، ٹرمینلز اور استعداد موجود ہیں لیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی، اس وقت ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے، اس کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے . قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بولنے، دھکا شاہی سے کالے قانون منظور کرانے کے بجائے گیس فراہمی اور عوام کی سہولت کے معاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے ، ثابت ہوا کہ اس حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبےکو100ارب روپے سود کی مدمیں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے، صدر ن لیگ شہباز شریف نے شرح سود میں مزید اضافہ تباہ کن قرار دے دیا . تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزیداضافہ حکومت کا اندھا دھند تباہ کن اقدام ہے پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبےکو100ارب روپے سود کی مدمیں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے .
متعلقہ خبریں