’’پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی‘‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبےکو100ارب روپے سود کی ‏مدمیں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے، صدر ن لیگ شہباز شریف نے شرح سود میں مزید اضافہ تباہ کن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزیداضافہ حکومت کا اندھا دھند تباہ ‏کن اقدام ہے پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبےکو100ارب روپے سود کی ‏مدمیں زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا حکومت بدستورعوام ‏پراپنی نااہلی اورنالائقی کاوزن ڈال رہی ہے یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے عوام ‏کےکچن کابجٹ دوگناسےزیادہ ہوگیا تاریخ کی مہنگی ترین ہونےکےباوجودگیس عوام کوفراہم نہیں۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ حماقت درحماقت کرکےحکومت خوش گمانی میں مبتلاہے بڑھتی مہنگائی ‏اور روپےکی بےقدری کوشایدروک لیاجائے اشیاضروریہ کی قیمتوں کےپچھلےہفتےکےانڈیکس میں15فیصداضافہ ‏تھا بجلی کےنرخوں میں 60فیصداضافہ تھا پرائس انڈیکس میں 70فیصدکااضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا ‏دونوں اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکاشرح سودسےتعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرح سودبڑھاکےنجی صنعت پرایک اورحملہ کیا گیا ہےحکومت روپےکی گرتی ہوئی قدر کو روکے ‏حکومت کودرآمدات میں کمی کرناہوگی،خرچےکم کرنا ہوں گے برآمدکرنےوالی صنعتوں کوگیس نہیں ملےگی ‏مہنگے داموں گیس ملےگی توپھربرآمدات کیسےبڑھیں گی۔صدر ن لیگ نے ملک میں جاری گیس کے بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے بنائے ٹرمینلز کے ہوتے ہوئے بھی گیس کا بحران پیدا ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کی انتہا کو دکھاتا ہے، ٹرمینلز اور استعداد موجود ہیں لیکن حکومت بروقت اور مناسب قیمت پر گیس کا بندوبست نہ کرسکی، اس وقت ٹرمینلز میں گیس ذخیرہ کرنے کی جو گنجائش ہے، اس کے نصف سے بھی کم کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بولنے، دھکا شاہی سے کالے قانون منظور کرانے کے بجائے گیس فراہمی اور عوام کی سہولت کے معاملات پر توجہ دیتی تو آج اس صورتحال سے بچا جا سکتا تھا اگر یہ ٹرمینل بھی نہ ہوتے اور یہ حکومت ہوتی تو پھر کیا ہوتا؟ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والی حکومت کا ہر اقدام مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پستے عوام کو پرانے پاکستان کی یاد دلاتا ہے ، ثابت ہوا کہ اس حکومت سے نجات سے ہی عوام اور ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

19 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

39 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

50 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

56 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago