ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی تیاریاں، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے سیکر ٹری اطلاعات نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ پیٹرول پمپس 25 نومبر سے بندکردیں گے جبکہ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپس بند ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کامطالبہ ہےکہ ڈیلرز منافع میں اضافہ کیا جائے۔نعمان علی بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی لیکن حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے، جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیاجاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اس سے قبل 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ہڑتال کی کال وفاقی وزیرحماداظہر اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی۔پیٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزمنافع بڑھانے کی حکومتی یقین دہانی پرہڑتال کی کال واپس لی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 16نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری ارسال کی تھی،وزیراعظم نے سمری مسترد کردی تھی۔وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا-

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

11 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

31 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

42 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

48 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

57 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago