واضح رہے کہ ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیشی بلے باز عفیف حسین نے کریز پر آتے ہی شاہین شاہ آفریدی کو چھکا جڑ دیا تھا، اگلی گیند پر انھوں نے سٹریٹ ڈرائیو کیا لیکن کریز میں ہی رہے اور رن آؤٹ کا کوئی بھی امکان نہ تھا، لیکن شاہین شاہ آفریدی نے چھکا کھانے کا غصہ اتارتے ہوئے عفیف حسین کی جانب گیند مار دی، بنگلہ دیشی بلے باز نے اپنے بچاؤ کیلئے منہ دوسری جانب کرلیا لیکن بال ان پیر پر لگ گئی، اور وہ گراؤنڈ پر گرنے کے بعد درد سے کراہتے رہے، اور فزیو کو میدان میں آنا پڑا . کھیل ختم ہونے پر پاکستانی پیسر نے میدان میں جاکر عفیف حسین سے ہاتھ ملایا اور معافی بھی مانگی . . .
ڈھاکا(قدرت روزنامہ) آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی پر جرمانہ کیا گیا ہے، شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین کی طرف گیند پھینکی تھی جس کی پاداش میں ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا، جرمانے کے ساتھ شاہین آفریدی کی ڈسپلنری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے .
متعلقہ خبریں