کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمااور سابق وزیرمملکت نبیل گبول نے کہا ہے کہ مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا،اب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئے گی تو ایم این ایز کوفون نہیں جائے گا،اب ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہت بہتر ہوگئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب عمران خان کیلئے یہ مشکل ہوجائے گا کہ لوگوں کو کراچی سے اسپیشل جہاز پر بلایا جائے، پھر ایک ایک ایم این اے کو فون کرکے بولنا پڑتا
تھا کہ آپ اس بل کو حمایت کریں۔اب عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے، اب عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ایم این اے کوفون نہیں جائے گا، اب ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ ہونے جا رہی ہے کہ ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے۔جب ایمپائر نیوٹرل ہوجاتا ہے تو بہتر ٹیم ہوتے ہیں، گراؤنڈ بھی ہے اور کھلاڑی بھی آجائیں گے، مجھے صاف نظر آرہا ہے کہ 2022 الیکشن کا سال ہوگا، اب اگلے سال میں عمران خان کی چوائس کیا ہوگی؟ میرا خیال ہے کہ وہ مارچ میں ہی اپنی چوائس کا اعلان کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ دیکھیں جب آپ آئین قانون کو توڑنے کا عہد کرلیتے ہیں اور جس کی آپ حمایت نہیں کرتے ہیں تو مشرف کا بھی یاد ہوگا کہ مشرف کو کس طرح ہٹا کر نیا آرمی چیف بٹ صاحب کوبنایا گیا، اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کے بعد بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…