تحریک انصاف کی حکومت آنے سے ملک میں مہنگائی کی شرح 400فیصد تک بڑھ چکی، تاجر پھٹ پڑے

شکرگڑھ (قدرت روزنامہ)سماجی کارکنوں و تاجروں احمد کمال۔ حافظ ابرار۔ملک قدیر۔ حیدر جمال نے کہا ہے کہ جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملک میں مہنگائی کی شرح 400فیصد تک بڑھ چکی ہے۔عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ نا اہل حکمرانوں کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافہ در اصل ملکی صنعت کے لیے آخری کیل ثابت ہوگا۔ اس سے حکومتی قرضوں میں بھی 300ارب روپے کا سالانہ بوجھ پڑے گا۔ سرمایہ کار پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گھبراتے ہیں، شرح سود میں اضافے سے سرمایہ کاری مزید

سست ہوجائے گی۔ حکمرانوں نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 170روپے سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ تجارتی خسارہ ایک ا رب 66کروڑ ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ غریب عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا گیامگر صورتحال یہ ہے کہ عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے۔ کلبھوشن کو اپیل کا حق فراہم کرنا عالمی دباؤ پر بھارت کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کو بھی آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر عمل در آمد کرتے ہوئے پامال کیا جارہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کی قوت خرید اورقوت برداشت دونوں ہی جواب دے گئی ہیں۔ ادویات کی قیمتوں میں 312فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔ نا ا ہل حکمران عوام کو علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

57 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 hours ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

2 hours ago