شوہر نے کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر بیوی کو قتل کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اتر پردیش میں شوہر نے کھانے میں نمک زیادہ ہونے پر بیوی کو مارا، خاتون کی چھت سے گرنے کے بعد موت واقع ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو کھانے میں زیادہ نمک پر ہونے والے جھگڑے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے وہ چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق کاس گنج ضلع میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں وہ چھت سے گر گئی اور شدید زخمی ہو گئی۔اہلِ خانہ برج بالا کو فوری طور پر ضلعی ہسپتال لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔برج بالا کی موت کے بعد اس کے بھائی نے الزام لگایا کہ رامو کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی برج بالا مخالفت کرتی تھی، یہ مبینہ تعلق جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑوں کا سبب بنتا تھا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش بھارتی نے بتایا ہے کہ رامو کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

WhatsApp
Get Alert