یوٹیلیٹی اسٹورز پر رش بڑھ گیا عوام نے قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی سٹاک جمع کرنا شروع کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹے سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے مرد اور خواتین کا رش بڑھ گیا ہے،عوام نے قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی مہینے بھر کا سٹاک جمع کرنا شروع کر دیا ہے سٹورز مینیجر کے مطابق ابھی تک چینی گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے اور پرانی قیمتوں پر تمام اشیا دستیاب ہیں انہوں نے بتایا کہ اس وقت چینی گھی اور آٹے کی خریداری سب سے زیادہ ہورہی ہے اور جو صارف صرف یہی سامان لینے کے لیے آتے ہیں انہیں 2کلو چینی . 2کلو گھی اور ایک آٹے کی 20کلو والی بوری دی جاتی ہے جبکہ دیگر اشیائ خریدنے والوں کو چینی گھی زیادہ مقدار میں فراہم کی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ بعض مرد اور خواتین سامان لیکر دوبارا قطار میں کھڑے ہوجاتے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مارکیٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی گھی اور آٹے کی قیمتوں میں بہت زیادہ فرق کے بعد کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں فرق کم کرنے کے حوالے سے سفارشات کو منظور کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی تھی تاہم ابھی تک اس کا باضابط نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے اور ملک بھرکے سٹوروں پر تمام اشیائ پرانی سبسڈائزڈ ریٹس پر موجود ہیں .

. .

متعلقہ خبریں