یوٹیلیٹی اسٹورز پر رش بڑھ گیا عوام نے قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی سٹاک جمع کرنا شروع کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹے سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے مرد اور خواتین کا رش بڑھ گیا ہے،عوام نے قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی مہینے بھر کا سٹاک جمع کرنا شروع کر دیا ہے سٹورز مینیجر کے مطابق ابھی تک چینی گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے اور پرانی قیمتوں پر تمام اشیا دستیاب ہیں انہوں نے بتایا کہ اس وقت چینی گھی اور آٹے کی خریداری سب سے زیادہ ہورہی ہے اور جو صارف صرف یہی سامان لینے کے لیے آتے ہیں انہیں 2کلو چینی۔2کلو

گھی اور ایک آٹے کی 20کلو والی بوری دی جاتی ہے جبکہ دیگر اشیائ خریدنے والوں کو چینی گھی زیادہ مقدار میں فراہم کی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ بعض مرد اور خواتین سامان لیکر دوبارا قطار میں کھڑے ہوجاتے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مارکیٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی گھی اور آٹے کی قیمتوں میں بہت زیادہ فرق کے بعد کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں فرق کم کرنے کے حوالے سے سفارشات کو منظور کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی تھی تاہم ابھی تک اس کا باضابط نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا ہے اور ملک بھرکے سٹوروں پر تمام اشیائ پرانی سبسڈائزڈ ریٹس پر موجود ہیں۔

Recent Posts

حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا تھا، زارا نور

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ…

8 mins ago

چاہت صاحب! بس آپ خوش رہیں، دنیا چاہے بہری ہوجائے؛ آغا علی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا کے بےسُرے گلوکار…

17 mins ago

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

39 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

49 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

1 hour ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago