سی پیک کے تحت پہلا پن بجلی گھر آئندہ برس باقاعدہ فعال ہو جائے گا

اسلام آ با د (قدرت روزنامہ) چین پاکستان اقتصادی راہداری میں پن بجلی کے پہلے منصوبے، پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں پانی کو ذخیرہ کرنے کا آپریشن شروع ہو گیا۔ منصوبے کے مطابق کروٹ پن بجلی گھر آئندہ برس کے وسط میں بجلی پیدا کرنے کا آغاز کریگا۔کروٹ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی سرمایہ کاری اور تعمیر چائنا تھری گورجز گروپ نے کی ہے۔
یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں توانائی کے تعاون کے لیے ایک ترجیحی منصوبہ ہے اور ’’دی بیلٹ اینڈ روڈ‘‘کے سلسلے میں پہلا پن بجلی کا منصوبہ ہے،کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کی تعمیر 2015 میں شروع ہوئی۔ تعمیر کے چھ برس سے زائد عرصے کے دوران اس منصوبے نے چین کے تعمیراتی معیارات پاکستان میں متعارف کروائے۔
کروٹ منصوبے کی تکمیل کے بعد، سالانہ اوسطاً بجلی کی پیداوار 3.2 بلین کلو واٹ گھنٹہ تک پہنچ سکیگی، جس سے پاکستان کو صاف توانائی فراہم کی جائیگی،یہ منصوبہ 50 لاکھ مقامی لوگوں کی بجلی کی طلب کو پورا کریگا، اور پاکستان میں بجلی کی کمی کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے میں مدد دیگا۔

اس منصوبے سے مقامی لوگوں کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے۔ تعمیراتی مدت کے دوران، اس منصوبے نے تقریباً 5000 لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حل کیا۔اطلاعات کے مطابق فی الحال، کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن نے تعمیراتی شیڈول کا 95 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے، اور چاروں جنریٹر یونٹ اگلے سال کی پہلی ششماہی میں بجلی کی پیداوار شروع کر یں گے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

8 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

13 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

21 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

27 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

34 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

46 mins ago