ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے کورونا وبا کے دوران معتمرین پر حجر اسود کو بوسہ دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق حکومت نے پہلے ہی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کورونا پابندیاں ہٹا کر سماجی فاصلے کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز کی اجازت دیدی تھی تاہم اب معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری متوقع ہے۔سعودی حکومت نے طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل سمیت صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے
علاوہ حجراسماعیل ( حطیم کعبہ ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حجر اسود کو بوسہ دینے اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے معتمرین کے لیے تیار کردہ ایپ میں مزید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اس اجازت سے فائدہ اْٹھانے کے لیے ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…