معلوم نہیں ہوسکا، مجھے جیل میں کیوں ڈالا، میرا قصور کیا تھا؟ آمدن سے زائد اثاثے خود ڈھونڈ رہا تھا مجھے مل جائیں تو سب حکومت کو دے دوں گا خود ایک فیصد رکھوں گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ مجھے کیوں جیل میں ڈالا گیا، میرا کیا قصور تھا؟ آمدن سے زائد اثاثے خود ڈھونڈ رہا تھا مجھے مل جائیں تو سب حکومت کو دے دوں گا خود ایک فیصد رکھوں گا۔ ایک انٹرویومیں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مجھے سیاست سے آؤٹ کرنا چاہتی تھی، اس لیے حراست میں رکھا، اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو پوری کوشش کرتا کہ اپوزیشن کا اتحاد نہ ٹوٹے، جب بھی کوئی اتحاد ٹوٹتا ہے

اس کا نقصان جماعتوں کو کم ملک کو زیادہ ہوتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اپنے دور میں نیب قوانین پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی، اس وقت معلوم نہیں اپوزیشن نیب قوانین میں ترامیم سے کیوں پیچھے ہٹی۔پی پی رہنما نے کہا کہ میاں صاحب کی حکومت میں بھی ہم نے نیب قوانین میں ترامیم پر بات کی، ن لیگ کی حکومت نیب قوانین میں ترامیم پر راضی ہوئی اور کمیٹی بنی، کمیٹی بننے کے بعد اچانک کچھ لوگوں نے نیب قوانین میں ترامیم کی مخالفت کی، کچھ لوگوں نے میاں صاحب کو قائل کیا کہ نیب قوانین میں ترامیم نہیں کریں۔خورشید شاہ نے کہا کہ جیل میں پہلی بار نہیں گیا، پرویز مشرف کے دور میں بھی جیل کاٹی، پہلے جیل کے پیچھے مارشل لاء ہوتے تھے اس لیے تکلیف نہیں ہوتی تھی، اب جیل میں تکلیف اس لیے ہوئی کہ اس وقت ملک میں جمہوری حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ جیل سیکھنے اور سوچنے کی جگہ ہے، حراست میں بہت سی کتابیں پڑھتا تھا۔ملکی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کی اس وقت کی خارجہ پالیسی کمزور ترین پالیسی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو پہلے اپنا گھر مضبوط کرنا چاہیے، جمہوری طریقے سے حکومت کو گھر بھیجنے کی کوشش کرنی چاہیے۔پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ اور پنجاب کی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا چانس ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے، سیاست دانوں سے زیادہ دباؤ میڈیا نے برداشت کیا۔

Recent Posts

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

10 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

18 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

28 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

43 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

7 hours ago