عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ تمام ریجن کے صدور بھی کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کرسکیں گے، کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے مضبوط پارٹی امیدواروں کے حوالے سے کام کرے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کی تلاش کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے .
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے لئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی جبکہ کمیٹی میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ، عامر کیانی اور پنجاب کے وزیربلدیات میاں محمود الرشید شامل کیے گئے ہیں .
متعلقہ خبریں