پنجاب بلدیاتی الیکشن:وزیراعظم کی امیدواروں کیلئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کی تلاش کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے لئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی جبکہ کمیٹی میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ، عامر کیانی اور پنجاب کے وزیربلدیات میاں محمود الرشید شامل کیے گئے ہیں۔

عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ تمام ریجن کے صدور بھی کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کرسکیں گے، کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے لئے مضبوط پارٹی امیدواروں کے حوالے سے کام کرے گی۔

Recent Posts

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

6 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

17 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

25 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

35 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

50 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago