بابر کے چاہنے والوں نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں اپنی ’بھابھی‘ ڈھونڈ لی

لندن (قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کرنے شروع کردیئے ہیں ۔ انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابراعظم کا نام لکھنے کے ساتھ ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال کیا۔

انگلش ویمن کرکٹر کے اس ٹویٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے، کچھ نے انہیں مستقبل کی ’قومی بھابھی‘ قرار دیا ، کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابراعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابراعظم کو شادی کی مبارک باد بھی دے ڈالی ۔

نوید عباسی نامی صارف نے لکھا کہ ’لگتا ہے خاتون آپ بابراعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیں‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائکس آتے تھے لیکن بابراعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23 ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابراعظم کے نام کا ہی کمال ہے‘۔ کئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی کچھ یوں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی حاصل کی۔ اس میچ میں بابراعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

2 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

31 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

42 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago