انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا پتہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کلپ سے لگتا ہے . شہباز شریف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے . . مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی تردید پر اپنا ردعمل جاری کیا گیا . مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے ''ﷲ اکبر'' لکھا . واضح رہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آئی جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی . مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی . مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے . جس کے بعد سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مبینہ آڈیو کلپ کو ن لیگ کے رہنماؤں نے اپنی جیت اورعدل کے لیے امتحان قرار دیا ہے . جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا . سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے . جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے . اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں . واضح رہے کہ قبل ازیں سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم نے لندن میں نوٹری پبلک کو حلف نامہ جمع کروایا تھا، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزامات عائد کیے تھے . انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا تھا کہ 2018ء کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہئیے . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر ردِعمل آ گیا . مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے اسکیم بنائی گئی .
متعلقہ خبریں