شہباز شریف کا سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو پر ردِعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر ردِعمل آ گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لیے اسکیم بنائی گئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کا پتہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کلپ سے لگتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔

۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی تردید پر اپنا ردعمل جاری کیا گیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے ”ﷲ اکبر” لکھا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب ایک آڈیو کلپ سامنے آئی جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

مبینہ آڈیو ٹیپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں مبینہ طور پر چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان کی جگہ بنانے کیلئے نواز شریف کو سزا دینی ہو گی، مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی۔مبینہ آڈیو کلپ میں وہ مبینہ طور پر تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کو بھی سزا دینی ہو گی اگرچہ مریم نواز کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مبینہ آڈیو کلپ کو ن لیگ کے رہنماؤں نے اپنی جیت اورعدل کے لیے امتحان قرار دیا ہے۔
جبکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مبینہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی یہ آڈیو سنی ہے، یہ آڈیو جعلی ہے جسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں بناکرلائی جارہی ہیں،یہ آواز میری نہیں ہے۔ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ یہ فیبریکیٹڈ آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔
اس طرح کی چیزیں بنا کر لائی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سپریم کورٹ رانا شمیم نے لندن میں نوٹری پبلک کو حلف نامہ جمع کروایا تھا، جس میں انہوں نے ثاقب نثار پر الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے جج کو فون پر کہا تھا کہ 2018ء کے انتخابات تک نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رہنا چاہئیے۔

Recent Posts

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

5 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

21 mins ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

30 mins ago

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے…

36 mins ago

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو…

46 mins ago

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد…

46 mins ago