خالصتان ریفرنڈم نے مودی کو زرعی قوانین منسوخ کرنے پر مجبور کیا ٗ بھارتی میڈیا کی تصدیق

لندن (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ خالصتان ریفرنڈم نے مودی کوزرعی قوانین منسوخ کرنے پر مجبور کیا۔ روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق بھارتی میڈیا اور انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تین متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جن کے خلاف کسانوں نے ایک سال سے زائد عرصے سے احتجاج کیا جبکہ یورپ اور امریکہ میں دسیوں ہزار سکھوں کو بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج میں نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور پھر سکھوں کی بڑی تعداد نے جاری خالصتان ریفرنڈم مہم میں

شرکت کی۔ بھارتی اطلاعات کے مطابق بھارت میں انٹیلی جنس ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم مہم کے دوران خالصتان کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے برطانیہ کے شہروں میں سکھوں کی بڑی قطاروں کو دیکھ کر بی جے پی حکومت ہڑ بڑا گئی۔ انڈیا کے اکنامک ٹائمز نے اطلاع دی کہ مظاہروں میں ’بنیاد پرست عناصر کے بڑھتے ہوئے کردار‘ کے بارے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے جائزے عوامل میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے حکومت نے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کر دیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے)، جسے بھارت مخالف علیحدگی پسند تحریک کی وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا، دہلی اور پنجاب میں ’کسانوں کو اکسانے کے پیچھے‘ ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago