اس موقع پر نئیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف ، حسن مرتضیٰ سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنما موجود تھے . راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انتہا پسندی کی راہ میں اگر کوئی حائل ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے . پیپلز پارٹی مساوات ، امن و سلامتی اور بھائی چارے پر یقین رکھتی ہے . نیئر بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پیپلز پارٹی قیادت کو 5 دسمبر کے بعد مل بیٹھنا چاہئیے . حسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 133 کسی کی جاگیر نہیں، ہمارا تحاد آنے والت وقت میں ملکی سطح تک پھیلے گا . اسلم گل نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکر گزار ہوں . قبل ازیں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں کے اندر نیا ایم ایم اے بننے جا رہا ہے . 5 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی ہی فتح ہو گی . پنجاب نہیں چھوڑیں گے، مرکز چھوڑنا پڑا چھوڑ دیں گے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے یونین کونسل 232 سے کارکن سلیم الرحمن گجر، عتیق احمد اور خالد محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا . دوسری جانب این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں اسلم گل کو جتوانے کیلئے وسطی پنجاب کے ،سٹی ،ضلعی اور ڈویڑنل صدور اور جنرل سیکرٹری صاحبان نے حلقے میں ڈیرے ڈال دیے ہیں . یونین کونسل اور زونل عہدیداروں سے مل کر گھر گھر پیپلز پارٹی کے انتخابی مہم چلانے کے لئے سرگرم ہیں . پیپلزپارٹی پنجاب وویمن ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے یونین کونسل 236 میں نرگس خان خان ،شیخ عرفان ، ماہ عالم ، وسیم قادری کیساتھ کارنر میٹنگ کی . وسطی پنجاب کے سیکرٹری مالیات عاصم محمود بھٹی نے یونین کونسل 236 میں پارٹی کارکنوں کے لئے بے نظیر لنگر میں نان اور چکن حلیم کا بندوبست کیا . پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد شاہد سعید چیمہ نہیں یونین کونسل 230 میں ملک شوکت علی فرحان میو، عمر دراز اور فرقان اولکھ کے ساتھ گھر گھر جا کر اسلم گل کی انتخابی مہم چلائی،پیپلزپارٹی سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر نے میاں اشفاق حسین حسین نجفی عائشہ کے ساتھ یونین کونسل 232 میں انتخابی مہم چلائی اور گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کا منشور تقسیم کیا . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا . پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا .
متعلقہ خبریں