حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی کو بڑی حمایت مل گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔اس موقع پر نئیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف ، حسن مرتضیٰ سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنما موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انتہا پسندی کی راہ میں اگر کوئی حائل ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔
پیپلز پارٹی مساوات ، امن و سلامتی اور بھائی چارے پر یقین رکھتی ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پیپلز پارٹی قیادت کو 5 دسمبر کے بعد مل بیٹھنا چاہئیے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 133 کسی کی جاگیر نہیں، ہمارا تحاد آنے والت وقت میں ملکی سطح تک پھیلے گا۔

اسلم گل نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکر گزار ہوں۔قبل ازیں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں کے اندر نیا ایم ایم اے بننے جا رہا ہے۔

5 دسمبر کو پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی ہی فتح ہو گی۔پنجاب نہیں چھوڑیں گے، مرکز چھوڑنا پڑا چھوڑ دیں گے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے یونین کونسل 232 سے کارکن سلیم الرحمن گجر، عتیق احمد اور خالد محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوسری جانب این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں اسلم گل کو جتوانے کیلئے وسطی پنجاب کے ،سٹی ،ضلعی اور ڈویڑنل صدور اور جنرل سیکرٹری صاحبان نے حلقے میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔
یونین کونسل اور زونل عہدیداروں سے مل کر گھر گھر پیپلز پارٹی کے انتخابی مہم چلانے کے لئے سرگرم ہیں۔پیپلزپارٹی پنجاب وویمن ونگ کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے یونین کونسل 236 میں نرگس خان خان ،شیخ عرفان ، ماہ عالم ، وسیم قادری کیساتھ کارنر میٹنگ کی۔ وسطی پنجاب کے سیکرٹری مالیات عاصم محمود بھٹی نے یونین کونسل 236 میں پارٹی کارکنوں کے لئے بے نظیر لنگر میں نان اور چکن حلیم کا بندوبست کیا۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد شاہد سعید چیمہ نہیں یونین کونسل 230 میں ملک شوکت علی فرحان میو، عمر دراز اور فرقان اولکھ کے ساتھ گھر گھر جا کر اسلم گل کی انتخابی مہم چلائی،پیپلزپارٹی سٹی فیصل آباد کے صدر رانا نعیم دستگیر نے میاں اشفاق حسین حسین نجفی عائشہ کے ساتھ یونین کونسل 232 میں انتخابی مہم چلائی اور گھر گھر جا کر پیپلز پارٹی کا منشور تقسیم کیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago