کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف سے قرض کی رقم کے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی۔رقم جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کرے گا۔
آئی ایم ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پر پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں قدرے استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے کی کمی ہوئی ۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی 173.61 روپے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 175.20روپے سے بڑھ کر175.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 176.20روپے سے بڑھ کر176.30روپے اور قیمت فروخت176.70روپے سے بڑھ کر 176.80روپے پر جا پہنچی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے کم ہو کر199.50روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 235روپے اور قیمت فروخت237.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا اسی طرح یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 1.50روپے ،1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…